counter easy hit

انا للہ وانا الیہ راجعون : بڑے میڈیا گروپ کی جان نامور پاکستانی صحافی انتقال کر گئے

فیصل آباد(ویب ڈیسک) ایڈمنسٹریٹر روزنامہ پاکستان لاہور جمیل قیصر کو فیصل آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم فیصل آباد میں روزنامہ پاکستان کے بیوروچیف منیر عمران کے چھوٹے بھائی تھے۔ جمیل قیصر پھپھڑے کے عارضہ میں مبتلا تھے اور تقریباً ایک ماہ سے لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں زیر علاج رہے۔

لاہور : غیر شادی شدہ لڑکی کی اپنی نومولود بچی کو قتل کرنے کی کوشش ۔۔۔ ملزمہ کی بہن کا سارے کیس میں کیا کردار نکل آیا ؟ ایک اور انکشاف

 

بیماری سے طویل جنگ لڑنے کے بعد جمیل قیصر گذشتہ صبح نماز فجر خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کے پسماندگان میں تین بیٹے اویس جمیل‘شعیب جمیل اور زوہیب جمیل اوران کی بیوہ شامل ہیں۔ جمیل قیصر عرصہ 20سال سے روزنامہ پاکستان کے ساتھ منسلک تھے وہ انتہائی منکسر المزاج شفیق اور عاجزی اور انکساری کی وجہ سے صوبہ بھر سے روزنامہ پاکستان کے ساتھ منسلک نمائندگان میں اعلیٰ اوصاف کے مالک وسیع القلب شخصیت کے طور پر معروف تھے۔ ان کی نماز جنازہ میں ایڈیٹر روزنامہ پاکستان لاہور عمر مجیب شامی‘سابق ایم این اے اعجاز ورک‘عابد ورک‘ ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر حبیب بٹر‘ سابق ایس ایس پی ضیاء اللہ نیازی‘ڈاکٹر امتیاز علیم‘ محمد ایوب سابق ایس او‘ معروف بزنس مین رانا صفدر حسین آف

SB

سٹور‘پرنسپل راؤ محمد اقبال‘ محمد اسلم رضا‘صدر فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور میاں سلیم شاہد‘جنرل سیکرٹری ذکراللہ حسنی‘ سینئر صحافی مقبول لودھی‘ سجاد حیدر منا سابق صدر

FUJ

‘اجمل ملک‘غلام دستگیر‘رانا حبیب‘ کاشف فرید‘اعجاز انصاری‘خاور رندھاوا‘احمد کمال نظامی‘ میاں محمد ابراہیم‘ رانا راشد علی خاں ایڈووکیٹ‘ نصیر احمد فوٹو گرافر‘ڈاکٹر الیاس قمر‘ڈاکٹر اشفاق قمر‘چوہدری محمد سرور‘نمائندہ خصوصی چک جھمرہ عمران رحمانی‘محمد شریف الیکٹرونکس والے کے علاوہ بھاری تعداد میں ہر مکتبہ فکر کے احباب نے شرکت کی ان کو فیصل آباد مدینہ ٹاؤن کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج بعدنماز جمعتہ المبارک ہو گی۔

کھوتے کا غصہ کمہار پرنکالنے سے اب کچھ نہیں ہوگا، فیصل واوڈا نے جوکہا وحقیقت حال اورمقتدرحلقوں کی آواز تھی، اب کچھ ٹھیک نہیں ہوگا، ، شریف برادران اورن لیگ کی امیدوں پرپانی پھر گیا

 

یک نہ شُد 2 شُد ۔۔۔!!! حریم شاہ اور صندل خٹک کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر، دیکھنے والوں کو اپنی آنکھوں اور سننے والوں کو اپنے کانوں پر یقین ہی نہ آیا

RAJA QAISER, SENIOR, JOURNALIST, DAILY, PAKISTAN, DIED, TODAY

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website