سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کے راہنما راجہ رضوان نے اپنے بیان میں کہاکہ بیرونی قرضوں سے عوام خوشحال ہونگے نہ ملکی ترقی ممکن ہے بلکہ ملکی ترقی کے لیے جذبے کی ضرورت ہوتی ہے اور حکمران اس سے خالی ہیں جبکہ لالوں کی جوڑی کے حواری ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ آج وطن عزیز میں جو کرپشن کا راج ہے حکمرانوں کی منفی پالیسیوں کے اثرات ہیں لیکن پی ٹی آئی لوٹ مار کی سیاست پریقین رکھتی ہے نہ ہی کرپٹ عناصر کا ساتھ دے گی ہم قائد تحریک عمران خان کی زیر قیادت ملک سے کرپٹ سیاستدانوں اور فرسودہ انتخابی نظام کا خاتمہ کرکے انشااللہ بہت جلد عوام کو کرپٹ مافیاسے نجات دلائیں گے