سرائے عالمگیر(بیوروچیف)معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ شفقت نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ الیکشن کے علاوہ عام دنوں میں بھی اہلیان علاقہ کے دکھ سکھ میں برابر شریک ہیں اور عوام کی ہمیشہ بے لوث خد مت کی ہے جس کی وجہ سے لوگ آج بھی ہمارے ساتھ ہیں ہم مخالفین کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ کل بھی ہمارا نمائندہ ذکا محی الدین ڈار تھا آئندہ بھی اذکا محی الدین ڈارہی ہمارا نمائندہ ہوگا ، برادری ازم کو ہوادینے والوں اور ٹاوٹی کے سہارے کرسی کے خواب دیکھنے والے سیاسی فصلی بٹیروں اور دیہاڑی داروں کو ایک بار پھر سبق یاد کرائیں گے ۔