سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور) ڈاکٹر شکیل قوم کا مجرم ہے کسی دباو میں آئے بغیر حکومت قانون پر عملدآمد یقینی بنائے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیات راجہ شفقت ،راجہ شکیل نے اپنے بنان میں کیا انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان ایک آزاد خود مختار ملک ہے اس میں بسنے والے بیس کروڑ عوام اپنے فیصلے خود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور کسی دوسرے ملک کی مداخلت پسند نہیں کرتے انہوں نے کہاکہ یہ تاریخی حقیقت ہے کہ امریکہ کبھی بھی پاکستان کا دوست نہیں رہا نہ ہی ہماری ترقی اسے عزیز ہے آج تک امریکہ نے جوکچھ کیا وہ ہماری ترقی یا خوشحالی کے لیے نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفاد کے لیے کیاہے جبکہ ڈاکٹرشکیل کی عدم رہائی پر امریکی پابندیاں امریکی منافقت کا واضح ثبوت ہیں کہ امریکہ اپنے مفادات کے لیے اوچھی حرکتوں پر اتر آیاہے ہم امریکی رویے کی پُروز مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈاکٹر شکیل قومی مجرم ہے اور اسے قانون کے مطابق سزا دینا حکومت کا فرض ہے تاکہ آئیند کوئی ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے کی جرات نہ کرے۔