گجرات، لوکل صحافت سے عالمی صحافت میں جگہ بنانے والے مینجنگ ایڈیٹر روزنامہ جذبہ گجرات راجہ طارق محمود کی وفات پر فرانس سے راجہ برادران راجہ مظہر ذمہ واریہ، راجہ عبدالسلام ذمہ واریہ اورراجہ راحیل کا اظہار افسوس اوردعائے مغفرت
پیرس/گجرات (ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے مرکزی راہنما راجہ مظہر ذمہ واریہ ان کے بھائی راجہ عبدالسلام ذمہ واریہ اور راجہ راحیل نے پنجاب کی لوکل صحافت سے اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے والے مینجنگ ایڈیٹر روزنامہ جذبہ گجرات راجہ طارق محمود کے انتقال پر دلی اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ
اس موقع پر انہوں نے راجہ ظارق محمود کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک انتہائی با اصول اور نیک انسان تھے وہ گجرات میں مقامی صحافت کے معمارتھے گجرات میں سب سے پہلے انہوں نے روز نامہ جذبہ کا آغاز کیا اور مقامی صحافت کی نئی داغ بیل ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ راجہ طارق محمود مرحوم ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ وپائندہ رہینگے۔ ان کی وفات سے صحافت کا ایک باب بند ہوگیا ہے۔ اللہ تعالیٰ انھیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ الہی آمین