راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفرالحق کو دل میں شدید تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
راجہ ظفر الحق کی راولپنڈی کے ہسپتال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں انجیو پلاسٹی کی جارہی ہے تاہم ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہناہے کہ آج شام تک ظفر الحق کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔