counter easy hit

ہم پاک آرمی اوررینجرز کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں،راجہ ضیا اللہ

 Raja Ziaullah

Raja Ziaullah

سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی سرائے عالمگیر کے راہنما راجہ ضیا اللہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہڈاکٹر عاصم کے لیے قائم میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر سید ہارون احمد کی اچانک بیرون ملک روانگی سے ثابت ہوتاہے کہ دال ہی کالی ہے اور سند ھ میں پی پی کی چور پرست حکومت اپنے حواریوں کو بچانے کے لیے سرگرمی سے کام کر رہی ہے مگر اب بہت دیر ہوچکی ہے ہم پاک آرمی اوررینجرز کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو سرحدوں پر اور اندرون ملک عوان کے دشمنوں کا مقابلہ کر رہی ہے جس سے پوری قوم ملک کے اصل دشمنوں کو پہچان چکی ہے نشااللہ آنے والے وقت میں عوام انھیں رد کر دے گی انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف پاک فوج اور عوام کے شانہ بشانہ قوم کو لوٹنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور قائد کے مشن آزاد پاکستان کی تکمیل کی جدوجہد جاری رکھے گی۔