جھڑپ میں سات پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے ، آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا ہے
راجن پور (یس اُردو) راجن پور میں چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں شہید ہونے والے مزید پانچ پولیس اہلکاروں کی لاشیں حکام کے حوالے کر دی گئیں ، سانحے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 7 ہوگئی ، تفصیلات کے مطابق کچے کے علاقے میں پولیس حکام نے چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے ۔ اب تک پولیس کے سات جوان جام شہادت نوش کر چکے ہیں ، پولیس اور دیگر سکیورٹی حکام کی جانب سے گینگ کا خاتمہ کرنے اور علاقے میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری ہیں