counter easy hit

رجنی کانت فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

Rajni kanth was injured during film shoot

Rajni kanth was injured during film shoot

ممبئی: منفرد اداکاری کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت اپنی نئی آنے والی فلم ’’2.0‘‘ (ٹوپوائنٹ زیرو) کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووٖڈ کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت 65 سال کی عمرمیں بھی ایکشن فلمیں اورغیر معمولی کرداراداکرنے میں خاصے مشہورہیں، رجنی کانت ہدایتکار “ایس شنکر” کی نئی آنے والی فلم 2.0 کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ منظرکوعکسبند کرانے کے دوران اچانک گرپڑے۔

اداکار کے گرنے سے ان کے گھٹنے میں چوٹ آئی جس کے بعد انہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرکا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اداکارٹھیک ہیں جنہیں طبی امداد کے بعد گھربھیج دیا گیا ہے۔

واضح ر ہے کہ فلم 2.0 ایک سائنس فکشن فلم ہے جو آئندہ برس دیوالی کے موقع پر سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website