ممبئی: بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ راکھی ساونت کو ہمیشہ اپنی انگریزی کمزور ہونے کا قلق رہتا ہے لیکن اب انہوں نے اپنی اس کمزوری پر قابو پانے کی ٹھان لی ہے۔
بالی ووڈ کی آئٹم گرل اور اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور اداکارہ راکھی ساونت نئے نئے طریقوں سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ اداکارہ کے انگریزی بولنے کے منفرد اندازسے بھی سب ہی واقف ہیں تاہم اب اداکارہ جلد ہی اپنی انگریزی میں پرفیکٹ ہوجائیں گی کیونکہ انہوں نے اس کی باقاعدہ کلاسیں لینا شروع کر دی ہیں۔
راکھی ساونت کے لباس سے نیا تنازع
دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ راکھی ساونت اپنی نئی آنے والی فرانسیسی فلم ایک بھارتی لڑکی کا کردار ادا کر نے جارہی ہیں جس کے لئے انہوں نے فرانسیسی زبان سیکھنے کے لیے باقاعدہ کلاسس بھی لینا شروع کر دی ہیں۔
راکھی ساونت کا چھت کے پنکھوں پرپابندی کا مطالبہ
اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا فرانسیسی زبان سیکھنا بہت بڑا چیلنج بھی ہے کیونکہ میں بہتر طورپر انگریزی بھی نہیں بول سکتی ، اس لیے آج کل میں ان زبانوں پر روانی حاصل کر نے کےلیے کلاسس لے رہی ہوں اور بہت محنت بھی کر رہی ہوں۔