پنڈی بھٹیاں (انصر عباس)پنڈی بھٹیاں میں بھی جماعت اسلامی ،جماعت اہلحدیث کے زیر اہتمام کشمیریوں کے ساتھ یوم اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ناظم اعلیٰ مرکزی اہلحدیث مولانا محمد دین ندیم اور جماعت اسلامی کے نائب امیر حافظ آباد مرزا محمد اسلم نے کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد اشرف ربانی نے کہا کشمیریوں پر بھارتی افواج کا ظلم اقوام متحدہ سمیت عالم پر عیاں ہے اس ظلم کو بند کرائیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو آزادی دی جائے جماعت اسلامی کے راہنما خان نثار احمد نے بھارتی فوج کے مظالم کی پُرزور مذمت کی اورکشمیروں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا پاکستان کا بچہ بچہ ان کے ساتھ ہے ان کی آزادی تک جدوجہدجاری رہے گی ۔