ننکانہ صاحب(نمائندہ یس اردو)L.P.Gٹینکر حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں نوجوانوں اور صحافیوں نے شمعیں روشن کرکے ریلی نکالی ، پاک گریثر ن سکول ننکانہ کے سینکڑوں طلبا ء نے قرآن خوانی کرتے ہوئے ایک گھنٹہ تک خاموش اختیار کی ۔تفصیلات کے مطابق ایل پی جی بھرے ٹینکر کے تصادم میں دس افراد کی ہلاکت پر گزشتہ روز بھی علاقہ بھر میں سوگ کی کفیت رہی پاک گر یثرن سکول کے سینکڑوں طلبہ نے دو خواتین ٹیچر اور چار کمسن طالب علموں کی ہلاکت پر سکول میں قرآن خوانی کرتے ہوئے ایک گھنٹہ تک خاموشی اختیار کی علاوہ ازیں گزشتہ رات ن لیگ یوتھ ونگ کے رہنما کونسلر رانا تنویر کی قیادت میں درجنوں نوجوانوں ملک الماس ، مر سلین ڈوگر،طلحہ اعوان ،بلال اعجاز شاہ ، عباس ارشد ، سمیر وٹو اور صحافیوں عابد حمید رحمانی ، شاہد شہزاد کھوکھر ، ملک سلیم اختر ، نثار مستانہ ، سجاد جٹ ، محمد قمر عباس، باؤ ظفر اقبال ملک ، ملک علی رضا ، چوہدری افضل حق ، چوہدری محمد نعیم ، شاہین غیور ، سمیع اللہ عثمانی ، راؤ توقیر ،جاویداحمد معاویہ نے مور نی والا کار خانہ سے شمع بردار ریلی نکالی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی گول چوک پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں سکھ رہنماؤں اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی بعدازاں ریلی کے شرکا ء و دیگر شہریوں نے پریس کلب کے سامنے جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور پھولوں کے گلدستے بھی رکھے ۔تصویر ساتھ بھیج رہا ہوں۔