امریکی فیشن برانڈ رالف لارین نے اخراجات میں کمی کی حکمت عملی کے تحت 1200 ملازمین کو فارغ اور 50 سٹور بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نیویارک: (یس اُردو) میڈیا رپورٹس کے مطابق ملبوسات فروخت کرنے والی امریکی فیشن برانڈ رالف لارین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ منصوبے کے تحت ایک سال کے دوران 180 ملین ڈالرز سے 220 ملین ڈالر کی بچت ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق رالف لارین کے بانی رالف لارین چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے اور ان کی جگہ سٹیفن لارسن کو چیف ایگزیکٹو تعینات کیا گیا تھا جنہوں نے کمپنی کے اخراجات میں کمی اور بچتوں میں اضافے کیلئے ایک منصوبہ تشکیل دیا ہے۔ منصوبے میں 8 فیصد کے قریب ملازمین کو فارغ کرنے اور 50 کے قریب سٹور بند کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔