ممبئی : بالی ووڈ اسٹارانیل کپورکا کہنا ہے کہ ماضی کی کامیاب ترین فلم رام لکھن کے ری میک میں تخلیقی کام کم اور پیسے کمانے کا عنصر زیادہ ہوگا۔
بھارتی فلم نگری میں ماضی کی کامیاب ترین فلموں کے ری میک کا رجحان عام ہوچلا ہے۔ ماضی کی ایسی ہی ایک فلم رام لکھن ہے جس میں جیکی شیروف، انیل کپور، مادھوری ڈکشت اور ڈمپل کپاڈیا نے مرکزی کردارنبھائے تھے۔ فلم کے ری میک کے حوالے سے انیل کپورکا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ رام لکھن کے ری میک کا مقصد کوئی تخلیقی کام کرنا نہیں بلکہ صرف پیسے کمانا ہوگا۔
تاہم ری میک کے ہدایت کار اور پروڈیوسر اسے بہتر بھی بناسکتے ہیں۔ فلم کی کاسٹ کے بارے میں ان کا کہنا تھاکہ فلم میں کس اداکار کو کیا کردار دیا جائے یہ ہدایت کار پر منحصر ہوتا ہے لیکن آج کل فلم ساز اپنی فلموں میں نئے چہروں کو روشناس کرارہے ہیں تاکہ ان کی پہچان بن سکے۔
انیل کپور کا کہنا تھا کہ ان کی گزشتہ فلم ’’دل دھڑکنے دو‘‘ کی کامیابی سے وہ بہت خوش ہیں، وہ اس قسم کی فلموں میں باپ کیا دادا کا کردار نبھانے کے لئے بھی تیار ہیں۔ واضح رہے کہ ڈائریکٹر روہٹ شیٹھی اورکرن جوہر 1989 میں ریلیز ہونے والی سبھاش گئی کی فلم رام لکھن کا سیکیول بنائیں گے۔