استور(یس نیوز) استور چارروزہ راما پولوفیسٹول میں آج تیسرے روز ثقافتی شو منعقد کیا جائے گا جس میں مقامی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ راما پولو کا فائنل چلاس دیامر اور گلگت کے درمیان 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
گلگت بلتستان کے پرسکون سیاحتی مقام راما میں ہونے والا پولو فیسٹول کا سیمی فائنل گزشتہ روز کھیلا گیا۔پہلے سیمی فائنل میں ضلع دیامر کی ٹیم نے ضلع نگر کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 9گول سے ہرادیا ۔
دوسرے سیمی فائنل میں ضلع گلگت کی ٹیم نے استور کی ٹیم کو 3گول کے مقابلے میں8گول سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔ راما فیسٹول میں سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔آج تیسرے روز فیسٹیول میں ثقافتی شو منعقد کیا جائے گا جس میں مقامی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ فیسٹیول کا فائنل میچ چلاس دیامر اور گلگت کے درمیان 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا جس میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر ہوں گے۔