امریکی صدر اوباما سمیت برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور لندن کے مئیر صادق خان نے بھی مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دی
لاہور (یس اُردو) رمضان المبارک کے آغاز کے موقع پر مختلف عالمی رہنماؤں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات دیئے جا رہے ہیں ۔امریکی صدر اوباما کا کہنا ہے کہ رمضان کا مہینہ معاشرے کے افراد کو یکجہتی ، صبر و برداشت اور غور و فکر کا موقع فراہم کرتا ہے ۔
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور لندن کے مئیر صادق خان نے بھی مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دی ہے ۔مشرق وسطیٰ ، یورپ اور مغرب کے مختلف ممالک میں آج پہلا روزہ ہے ۔ سعودی عرب ، یو اے ای اور دیگر خلیجی ممالک میں مسلمانوں نے آج پہلی سحری کی برکتیں سمیٹیں ۔
امریکی صدر اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے آغاز پر مبارک باد دی ہے ۔ صدر اوباما کا کہنا ہے کہ یہ مہینہ لوگوں کو یکجہتی ، معافی، صبر و برداشت اور اخلاص کے ساتھ غریب افراد پر توجہ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ رمضان کا مہینہ لوگوں کو غور و فکر کرنے کی دعوت دیتا ہے ۔برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دی ہے ۔ اپنے ویڈیو پیغام میں برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس مبارک مہینے میں شام کے مہاجرین کی سپورٹ کر نی چاہیے ۔لندن کے مئیر صادق کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں کمیونٹی کی سطح پر کام کیا جا سکتا ہے اور اسلام کے حوالے سے پائے جانے والے شکوک و شبہات دور کرنے کا اچھا موقع ہے