counter easy hit

ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ہوشرباء مہنگائی کے طوفان نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں،

Ramadan has brought

Ramadan has brought

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)مرکزی انجمن تاجراں ضلع شیخوپورہ نے رمضان المبارک سے قبل بڑے ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کی بجائے پرچون فروشوں کے خلاف ہونیوالے آپریشن کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اپنی نا اہلی اور ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ہوشرباء مہنگائی کے طوفان نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں اور اب وہ بڑے ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشو ں و ڈیلروں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکے کیلئے چھوٹے دکانداروں کو ٹارگٹ کئے ہوئے ہے جس سے ان چھوٹے تاجروں اور دکانداروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اگر ضلعی انتظامیہ نے یہ سلسلہ بند نہ کیا تو مرکزی انجمن تاجران کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن سے مل کر شدید احتجاج کرے گی اور محلوں کی سطح پر اشیاء خوردو نوش کی فروخت بند کردے گی، اس بات کا اعلان مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے انجمن تاجران کریانہ مرچنٹس کے عہدیداروں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صدر کریانہ مرچنٹس چوہدری ماجد منظور کاہلوں، عابد شفیق،عبدالرزاق چھرا،سید خالد جمیل شاہ،میاں اجمل حسن،حاجی افتخار احمد ،رانا محمد خالد،رانا محمد طاہر ،رانا محمد اکرم اور دیگر بھی موجود تھے ، الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے رمضان المبارک میں اشیاء خورددونوش کی قیمتیں طے کرنے کیلئے کوئی باقاعدہ اجلاس بھی طلب نہیں کیا گیا، بند کمروں میں بعض نام نہاد غیر نمائندہ لوگوں کو بلا کر صرف اور صرف خانہ پری کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ رمضان المبارک سے قبل ہر قسم کی سیاست سے بالاتر ہو کر نمائندہ تاجر تنظیموں کے عہدیداروں کو اعتماد میں لیکر اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں طے کرے جس میں کریانہ مرچنٹس بھی رمضان المبارک کے احترام میں از خود قیمتیں کم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے گی ، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ برانڈڈ اشیاء کی فروخت پر بھی جرمانہ کر رہی ہے جبکہ قانون کے مطابق برانڈڈ اشیاء پر جرمانہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ برانڈڈ اشیاء پر کمپنیاں اپنی قیمتیں درج کر کے بھجواتی ہے انہوں نے کہا کہ پرچون فروشو ں کی بجائے بڑے بڑے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں مگر مچھوں کو پکڑا جائے تو خود بخود اشیاء خردونوش کی قیمتیں کم ہو سکتی ہے ضلعی انتظامیہ جان بوجھ کر حالات خراب کررہی ہے اور یہ سب کچھ سیاسی دباؤ کا نتیجہ ہے جسے ہم یکسر مسترد کرتے ہیں اور کسی بھی سیاسی انتقامی کاروائی پر خاموش نہیں رہیں گے۔