ہالینڈ (پ۔ر) مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے اس وقت ہماری عارضی زندگی میں ماہ صیام کا تسلسل جاری و ساری ہے۔
ماہ رمضان المبارک کا ہر لمحہ رحمتوں سے معمور ہے مگر ماہ مقدسہ کے آخری دو عشروں کی بابرکت ساعتوں سے مالا مال ہونے اور شب قدر جیسی عظیم پر نور رات کا ادارک کرنے کے لئے سلسلۂ عظیمیہ کے مرشد حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کی جانب سے ایک مکمل پروگرام مرتب کیا گیا ہے، اس پروگرام پر عمل کرکے اللہ تعالیٰ کی تجلی کا دیدار کیا جا سکتا ہے۔