شیخوپورہ(بیورورپورٹ)ماہ رمضان المبارک کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے تمام دعوے نقش برآب ثابت ہوئے ہیں جبکہ شہر کی گنجان آباد بستیوں نبی پورہ سمیت دو مقامات پر مسلسل 12-12گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہی جس کے خلاف سینکڑوں روزہ داروں نے احتجاجی مظاہرے کئے ،سبزی منڈی اور جمیل ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں کے مکینوں نے خراب ٹرانسفارمرز کی عدم تبدیلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ٹرانسفارمر کی تنصیب یقینی بنائی جائے وگر نہ ہم احتجاج کا راستہ اختیار کرتے ہوئے لیسکو آفس کا گھیراؤ کریں گے، قبل ازیں یہاں لیسکو کی طرف سے صنعتی اداروں کو بجلی کی سپلائی بند کرکے تمام رہائشی کالونیوں کو بجلی بیک وقت سپلائی کرنے کا تجربہ کیا گیا جس کیلئے تمام ایس ڈی اوز کو متعلقہ گرڈ اسٹیشنوں پر بٹھا دیا گیا تھا یہ سپلائی شروع ہوتے ہی اوور لوڈنگ کے باعث کئی ٹرانسفارمرخراب ہوگئے جس کی بناء پر فوری طور پر یہ تجربہ بند کردیا گیا اور شہر میں ایک ایک گھنٹے کے وقفہ سے لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی جس کے خلاف مین بازار سمیت کئی مقامات پر شدید احتجاج کیا گیا ۔