counter easy hit

پنجاب کا 37فیصد بجٹ خرچ نہ ہونا حکو مت پنجاب کی ناقص حکمت عملی کا ثبوت ہے،رانا فہد قیوم

Rana Fahad Qayyum

Rana Fahad Qayyum

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا فہد قیوم نے کہا ہے کہ پنجاب کا 37فیصد بجٹ خرچ نہ ہونا حکو مت پنجاب کی ناقص حکمت عملی کا ثبوت ہے ،ہر سال بجٹ تقریر میں بڑے بڑے دعوے کئے جاتے ہیں مگر حقیقت اس کے بر عکس ہے ،پنجاب میں ابھی تک کوئی ایسا منصوبہ شروع نہیں ہوسکا جس سے غریب کو فائد ہو ، پنجاب کا بجٹ عوام دشمن ہوگا ،اس بجٹ میں عوام کو ریلیف نہ ملنے کے امکان کی وجہ سے پنجاب بھر کی جماعتوں نے ابھی سے احتجاج کا اعلان کردیا ہے،انہیں علم ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور میں ٹیکسوں سے پر بجٹ پیش کیا جائے گا اور مہنگائی کی نئی لہر ان کی زندگی اجیر ن بنادے گی ،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا فہد قیوم نے کہاکہ خالی اراضی پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ درست نہیں ،اسی طرح پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کی تجویز بھی عوام نے مسترد کردی ہے ،عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے انہیں ریلیف دیا جائے تا کہ وہ سکون سے زندگی بسر کرسکیں،پہلے وفاقی حکو مت نے ٹیکس بجٹ پیش کیا اور اب پنجاب حکومت بھی ٹیکس بجٹ پیش کرنا چاہتی ہے ۔