پیرس (میاں عرفان صدیق) پیرس کے نامور بزنس مین میاں ناظم کے جگری دوست اور رانا ابرار کے بڑے بھائی رانا افتخار گذشتہ دن پیرس میں ﺣﺮﮐﺖ ﻗﻠﺐ ﺑﻨﺪ ﮨﻮ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کی نماز جنازہ مسجد منہاج القرآن انٹرنیشنل لاکورنیو پیرس میں آج بروز منگل کو دوپہر 2 بجے ادا کی گئی۔ نماز جنازہ منہاج اسکالرز فورم یورپ کے صدر علامہ پروفیسر حسن میر قادری صاحب نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ جن میں پیرس کی نامور شخصیات، سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے، اخباری نمائندے اور پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔ نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں میاں ناظم، رانا ابرار، امانت بھٹی، رانا سرور بھلوال، ملک عبدالمجید، تنویر صابووال، چوہدری فضل الہی، چوہدری نوید پکھووال، میاں ساجد گورسی، چوہدری غضنفر وڑائچ، چوہدری ریاض گوجرانوالہ، اصغر، ملک محمد دین، چوہدری امجد مہر ڈھل بنگش، امجد،قاری فاروق احمد فاروقی گورسی، عابد لالہ موسٰی، قیصر خان راولپنڈی،راجہ عاطف، چوہدری منور جٹ،مظہر سندیلہ، حاجی حمیداللہ،انار تارڈ،حاجی ذکاءاللہ، چوہدری اشفاق رنیاں، زاہد خاں پپو، چوہدری محمد اسد، پیرس کے نامور بزنس مین کاشف، اور ان کا بھائی آصف،افضال بیلجیئم، چوہدری اقبال خونن،لالہ بشیر تھانیدار کے علاوہ دیگر افراد شامل تھے۔