RANA, MUHAMMAD, AFZAL, APPOINTED, AS, FEDERAL, MINISTER, FOR, FINANCE
پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل خان کو وزیرمملکت برائے خزانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق رانا افضل کی تقرری کا نوٹیفیکیشن آج ہی جاری کیےجانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق رانا افضل منگل کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اسحاق ڈار کی رخصت کے باعث وزیرخزانہ کا عہدہ خالی ہوگیا تھا۔رانا افضل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیر مملکت خزانہ بنائے جانے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے،کابینہ ڈویژن آج نوٹیفکیشن جاری کر دے گا،تعطیلات کے بعد منگل کو حلف لینے کا امکان ہے۔