جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اوورسیزرانا محمد افتخار کا یوتھ ونگ فرانس کے کوآرڈینیٹر ملک محمد انعام کے بڑے بھائی ملک اکرام اللہ کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہار اوردعائے مغفرت
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اوورسیز کے جنرل سیکرٹری رانا محمد افتخار نے یوتھ ونگ فرانس کے کوآرڈینیٹر ملک محمد انعام کے بڑے بھائی کے انتقال پرگہرے رنج و غم اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ملک محمد انعام اوران دیگرلواحقین کیلئے صبرواستقامت کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک انعام کے بھائی کی وفات گہرا صدمہ ہے دکھ اورتکلیف کی اس گھڑی میں ملک انعام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے ان کے بڑے بھائی ملک اکرام اللہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔انھوں نے ملک محمد انعام اور ان کے اہلخانہ کیلئے صبرواستقامت کی بھی دعا کی۔