پیرس، ٹرین کے اندوہناک حادثہ میں جاں بحق اورزخمیوں کیلئے دعا گو ہیں، اللہ تعالیٰ جاں بحق اورزخمیوں کے لواحقین کو صبر دے، رانا محمد یاسین
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پیرس کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت رانا محمد یاسین نے رحیم یار خان کے اندوہناک ٹرین حاثہ پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ انتہائی خطرناک اور دلدوز ہے اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کے درجات بلند فرمائیں اور ان کے لواحقین کو صبرواستقامت عطا فرمائیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت زخمیوں اور جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان کرے اور ان کی بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کی ضرورت ہے۔