پنجاب پولیس کی نااہلی معاشرے کا ناسور بن چکی، صلاح الدین کابہیمانہ قتل اوربزرگ خاتون کیساتھ بداخلاقی ہنگامی پولیس اصلاحات کی متقاضی ہیں، رانا محمد یاسین
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) فرانس کے ممتاز سماجی راہنما رانامحمد یاسین نے پنجاب پولیس کی بڑھتی ہوئی ماورائے قانون وانصاف کارروائیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے ہاتھوں ایک ذہنی معذور شخص کے قتل اور بزرگ خاتون کیساتھ انتہائی بداخلاقی کے معاملات کرنا برداشت سے باہر ہے ۔ پنجاب پولیس کی نااہلی معاشرے کی اصلاح کے بجائے معاشرے کا ناسور بنتی جارہی ہے۔
حکومت کو پولیس اصلاحات نافذ کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے چاہییں۔ نئے پاکستان میں پولیس تک کا نظام پرانا ہے حکومت کو اب سال سے زائد ہوچکا ہے عوام الناس نے موجودہ حکومت سے جو امیدیں وابستہ کی تھیں وہ پوری ہونے میں نہیں آرہیں اگر حکومت نے ہنگامی اقدامات نافذ نہ کیے تو پولیس سمیت تمام ادارے ناکارہ ہوجائیں گے۔