بسنت منانے کے اعلان سے پہلے اسکو مہذب قوانین بنا کر انکے ماتحت کیا جانا چاہیے، رانا محمد یاسین
پیرس (نمائندہ خصوصی) فرانس کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت رانا محمد یاسین نے کہا ہے کہ بسنت منانے کا اعلان بہت اچھا فیصلہ ہے اور ہماری ثقافت کا اہم حصہ ہے مگر حکومت پہلے کچھ مہذب قوانین بنا لیتی تو انسانی زندگیاں بچانے میں معاون ہوجاتا۔ مہذب قوانین بنا کر بسنت کے تہوار کو اس کے تابع کر دیا جائے تو یہ تہوار پاکستان کا سب سے مقبول تہوار ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ بسنت منائی جانی چاہیے اور لوگوں کو خوشی کے مواقع ملنے چاہئیں، تاہم انتظامی طور پر سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہو گی، ایک دن کے لیے موٹرسائیکل پر پابندی اور شہر سے باہر یہ تہوار منانے سمیت کئی تجاویز دی جاتی ہیں تاہم بنیادی بات یہ ہے کہ کوئی ایک جان بھی ضائع نہیں ہونی چاہیے