counter easy hit

پی آئی سی میں غریب مریضوں پرحملہ غیرانسانی فعل، سرکاری اہلکاروں کی حفاظت سنجیدہ اقدامات کی متقاضی ہے، رانا محمد یاسین

پی آئی سی میں غریب مریضوں پرحملہ غیرانسانی فعل، سرکاری اہلکاروں کی حفاظت سنجیدہ اقدامات کی متقاضی ہے، رانا محمد یاسین

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) فرانس کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت رانا حمد یاسین  نے پی آئی سی پر وکلا کے حملے سے جاں بحق اور زخمی ہونے والے غریب مریضوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالے کوٹ میں ملبوس قانون کے محافظوں سے ایسے غیر انسانی فعل کی توقع نہیں کی جاتی۔ ملک پاکستان میں سرکاری اہلکاروں، سرکاری املاک،  پولیس، ایف سی اورفوج، گارڈز اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی وردی کا احترام نافذ العمل ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر سنجیدگی کو فروغ دینے کیلئے حکومت کو ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے سرکاری املاک اورآن ڈیوٹی سرکاری اہلکاروں کی حفاظت کیلئے فوری قانون سازی کرنی چاہیے اور اس کونافذ کرنے میں ہر حد تک جانا چاہیے۔ انہوں نے حکومت پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی صرف حکومت کی صورت وارد ہوئی ہے کاش کہ یہی تبدیلی ہمارے آئین وقانون اور قومی سطح پر بھی رونما ہو اور پاکستان کو ترقی نصیب ہو۔

RANA MUHAMMAD YASIN, SOCIAL, AND, POLITICAL, PERSONALITY, FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website