مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناءاللہ نے ریاض پیرزادہ کے استعفے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ استعفیٰ دے کر باتیں کی جائیں، شکایت تھی توپہلے وزیراعظم کے نوٹس میں لاناچاہیے تھی ۔
Rana Sana angry on resignation of Riaz Pirzada, Khursheed Shah support
اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ وفاقی وزیرریاض پیرزادہ کی حمایت میں بول پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے، وہ کب تک کرپشن کی حمایت کرتے رہیں گے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کئی مقدمات میں وزیراعظم صادق نظر نہیں آرہے، وزیراعظم کوکرپشن میں ملوث افسران کی حمایت نہیں کرنی چاہیے، وہ خود پاناما میں ملوث ہیں، کرپشن کیسے روکیں گے۔