چودھری پرویز الٰہی ترقیاتی منصوبے کے خلاف بے بنیاد اور منفی پراپپیگنڈا کر رہے ہیں :صوبائی وزیر قانون کی پریس کانفرنس
لاہور (یس اُردو) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ اورنج ٹرین منصوبے کی مخالفت پر عمران خان اور پرویز الٰہی پر برس پڑے ، کہتے ہیں یہ منصوبہ منفی سیاست کرنے والوں کی تباہی کا باعث بنے گا ۔ ایوان وزیر اعلٰی لاہور میں خواجہ احمد حسان اور دیگر صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اورنج لائن منصوبے کو لاہور کی تباہی کا منصوبہ کہنے والوں کی منفی سیاست کو یہ منصوبہ نیست و نابود کردے گا ۔ انہوں نے چودھری پرویز الٰہی کو بہتان اور حسد کے نام سے پکارتے ہوئے کہا کہ وہ منصوبے کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان خواہ مخواہ غل غپاڑہ کرکے منصوبے بارے غلط اعداد و شمار پیش کر رہے ہیں ، خواجہ احمد حسان کا کہنا تھا کہ اورنج ٹرین منصوبے کے لئے کسی بھی شعبے کے فنڈز سے ایک روپے کی کٹوتی نہیں کی گئی ، منصوبے کے 24 سو متاثرین کو اب تک پونے تین ارب روپے کی ادائیگی ہوچکی ہے ۔ یہ پروجیکٹ چینی حکومت کی جانب سے پاکستانی عوام کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے