لاہور (ویب ڈیسک) مریم نواز کی رانا ثنا اللہ سے ملاقات ہوئی، رہائی پر مبارکباد دی، باہمی دلچسپی جیل میں ثابت قدم رہنے سمیت پارٹی امور پر مشاورت کی گئی، مسلم لیگ نواز کی قائد مریم نواز نے کہا حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے جھوٹے کیسز میں بھنسایا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ خان نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز سے جاتی عمرہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں نواز شریف کی والدہ بھی موجود رہیں۔ مریم نواز نے رانا ثناء اللہ کو منشیات سمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہائی پر مبارکباد دی۔ موجودہ ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ کے ساتھ ان کی اہلیہ نبیلہ ثنائ، بیٹی اور داماد شہریار سمیت خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔ رانا ثناء اللہ نے مریم نواز سے نواز شریف کی صحت بارے دریافت بھی کیا۔ رانا ثناء نے کہا حراست کے دوران پارٹی اور شریف خاندان کی جانب سے مکمل تعاون و اخلاقی مدد پر شکر گزار ہوں۔ مریم نواز نے رانا ثناء اللہ خان کو ثابت قدم رہنے پر مبارکباد دی۔ مریم نواز نے کہا آپ نے جتنی جرات سے اپنے اوپر لگنے والے الزام اور مشکلات کا سامنا کیا ہے آپ اور کی فیملی کو سلام ہے۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ انہیں سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا لیکن وہ قائد میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کے وفادار ساتھی ہیں۔ نواز شریف کی والدہ شمیم اختر نے بھی رانا ثناء اللہ کو دعائیں دیں، رانا ثناء اللہ نے ملاقات میں کہا حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے جھوٹے کیس میں پھنسایا۔