پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے پی ٹی آئی کے کارکن زیشان اشرف کشمیر پوسٹ کے انچارج ایڈیٹوریل پیج چودھری عرفان کھٹانہ سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی۔اس موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
انجینئر چودھری نے کہا رانا ثناء اللہ ہذیانی کیفیت میں تحریک انصاف کے خلاف فضول بیانات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ١١ مئی ٢٠١٣ کے دن پاکستان لے لوگوں کا مینڈیٹ چرایا گیا جس میں رانا ثناء اللہ اور ان کے رشتے میں بھائی جو اس وقت کی عدلیہ کے سرخیل تھے ملوث تھے انجینئر افتخار چودھری نے کہا ماڈل ٹائون اور فیصل آباد میں بے گناہ لوگوں کی شہادت میں ملوث رانا ثناء اللہ اب آہستہ آہستہ بل میں سے سر نکال کر تحریک انصاف کے خلاف بیان دے کر اپنی دکانداری چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا امریکہ میں زبان درازوں کا مقابلہ ہو رہا ہے میرے خیال میں مسلم لیگ نون میں گرچہ اس فن کے ماہروں کمی نہیں لیکن اس کے لئے رانا ثناء اللہ ایوارڈ ونر ہو سکتے ہیں۔انجینئر افتخار چودھری نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے کنٹونمنٹ انتحابات میں قومی پارٹی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔پنڈی میں شکست کی وجوہات سامنے آ گئی ةین انشاء اللہ بلدیاتی انتحابات میں لینڈ مافیا کا مقابلہ کرنے کے لئے مناسب امیدوار اتاریں گے۔