لاہور…. پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے پی ٹی آئی کی قیادت جھوٹے مقدمات کرانے کی ماہر ہے ، وہ کر اچی واقعے کو بنیاد بنا کر ملکی ترقی و خوشحالی کا عمل رکوانا چاہتی ہے۔کراچی کےواقعے میں جو بھی ملوث ہوا وڈیو سے اس کی شناخت ہوجائے گی۔
لاہورمیں پنجاب اسمبلی کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ میٹرو بس ، اورینج لائن ٹرین اور دیگر منصوبوں سے ایک نیا دور چل نکلا ہے ،اپوزیشن نہیں چاہتی کہ ملک ترقی کے سفر پر چلے ۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ کراچی واقعے کی فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ گولی کسی سویلین نے چلائی ، کوئی گلُو بٹ ہو یا اُلوّ بٹ ، فوٹیج سے شناخت ہوجائےگا۔صوبائی وزیر کا کہناتھاکہ پی آئی اے کی نجکاری ادارے میں بہتری کیلئے کی جارہی ہے ، پبلک سروس کے اداروں میں ہڑتال کی گنجائش نہیں ہوتی ، اپنے مطالبات کیلئے لوگوں کو یرغمال بنانا جرم ہے