پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابق صدر رانا شاہد ریاض وہمبلے والے نے عظیم قائد محترمہ نصت بھٹو کی چھٹی برسی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 1979 میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد نصرت بھٹو کو پیپلزپارٹی کی چیئرپرسنبیں تو اس وقت ایک عورت کیلئے اتنے مسائل کا سامنا کرنا ممکن نہیں تھا مگر انہوں نے وہ کر دکھایا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ جس کے بعد ان کی عملی سیاست کا آغاز ہوا۔ پیپلزپارٹی اور جمہوریت کے لئے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں مادر جمہوریت کے خطاب سے نوازا گیا۔وہ بلاشبہ مادر جمہوریت کے اعزاز کے قابل تھیں جنہوں نے جمہوریت کو ایک ماں کی طرح پالا اور نرس کی طرح اس ننھی منی جمہوریت کی نگہداشت کی۔ان کی عظیم قربانیوں کو ہر دل اور ہر غیرت مند پاکستانی سلام پیش کرتا ہے۔