counter easy hit

 تحریک انصاف کی حکومت کا آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل پر کارفرما ہے، رانا شاہد ریاض

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابق صدر رانا شاہد ریاض  نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل پر کارفرما ہے عوام کی باتیں کرنے والے اپنے انتخابی دعویٰ سے انحراف کر رہی ہے پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کو غریب کش پالیسیوں کو مزید برداشت نہیں کرے گی اور بھرپوراحتجاج کرے گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف کی طرف سے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا اس دفعہ لگتا ہے اسد عمر کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ حکومت عوام پر بجلی گیس اور تیل بم گرانے سے گریز کرے آئی ایم ایف کی طرف سے 200 ارب روپے کے مزید ٹیکس لگانا غریبوں کو خودکشیوں پر مجبور کرنے کے مترادف ہے۔ ٹیکسوں میں اضافہ سے مہنگائی کی نئی لہر اٹھے گئی۔ جو عوام کے منہ سے آخری نوالہ چھیننے کے مترادف ہے۔

Rana Shahid Riaz, EX-PRESIDENT, PPP, FRANCE