سابق نائب صدر پی پی فرانس رانا شاہد ریاض نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، قاری فاروق احمد فاروقی نے ان کے اعزاز میں آج ظہرانہ دیا
پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی رانا شاہد ریاض عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد پیرس پہنچ گئے۔ پیرس پہنچنے پر آج قاری فاروق احمد فاروقی آرگنائزر پیپلز پارٹی برائے یورپ نے اپنی رہائش گاہ پر ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ۔ ملاقات کے دوران دونوں راہنمائوں نے مسجد الحرام و مدینۃ النبی ﷺ کے سفر اور رحمتوں اوربرکتوں پر گفتگو کی۔
قاری فاروق احمد فاروقی نے رانا شاہد ریاض کو سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی توفیقات میں اضافے کی دعا کی۔