پیرس(نمائندہ یس نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے سابق نائب صدر رانا شاہد ریاض نے یس اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے دلیرانہ بیان نے حکومت کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے، حکومت کی سمجھ میں نہیں آ رہا کہ وہ اپنی گرتی ھوئ ساکھ کو کیسے سنبھالے کیونکہ سید خورشید شاہ نے چیئرمین پی پی پی آصف علی زرداری صاحب کے فرمان کے مطابق اپنی انتھک کوششوں سے ڈوبتی ہوئی جمہوریت کی کشتی کو سہارا دیا تھا۔ مگر حکومت انتہائی بد دیانت اور کرپٹ ہے اسکے ساتھ ساتھ احسان فراموش بھی ۔