فرانس (نمائندہ خصوصی ) ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت وسابق نائب صدر پی پی فرانس، رانا شاہد ریاض نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی طرح خدادا صلاحیتوں کے مالک ہیں ۔ بلاول بھٹو پاکستان اور پاکستان کی غیور عوام کی خوشحالی چاہتے ہیں ۔ پاکستان کے سیاسی حالات پر اس کی کڑی نظر ہے ۔ بلاول بھٹو کا وزیر اعظم نواز شریف کے مصتفیٰ ہونے کا مطالبہ بالکل درست ہے ۔ وزیر اعظم نواز شری کے مستفیٰ ہونے سے پاکستان کا موجودہ سیاسی بحران ختم ہو گا اور آئندہ کوئی سیاستدان ایسی غلطی نہیں کرے گا۔چوہدری فرخ نے آخر میں کہا ہے کہ بھٹو ازم ہی میں پاکستان عوام کی خوشحالی ہے ۔ پاکستان عوام سے اپیل ہے کہ بلاول بھٹو اور پی پی پی پر مکمل بھروسہ کریں ۔2018 بلاول بھٹو پی پی پی کا سال ہے انشااللہ بلاول بھٹو پی پی پاکستان عوام کو دنیا میں اہم مقام دلائے گی ۔