ہم وہ بدقسمت ملک ہیں جہاں ایک شخص کو بچانے پوری حکومتی مشینری استعمال اور ملکی عزت اور اعلیٰ عدالت کی ساکھ دائو پر لگی ہے، رانا شاہد ریاض
پیرس(ایس ایم حسنین)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ نائب صدر رانا شاہد ریاض نے پانامہ کیس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ اب ملک کی اعلیٰ عدالت کی ساکھ پر ہے اگر بحیثیت قوم ہم اپنا آئین و نصب العین رکھتے ہیں تو قوموں کی زندگی میں ادارے اور آئین وقوانین اہم ہوتے ہیں شخصیات اہم نہیں ہوتیں ۔ یہی بات بی بی سی نے اپنی تازہ رپورٹ میں ثابت کی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ترقی یافتہ قوموں کے ادارے اپنی کہی ہوئی بات اور ساکھ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے