فرانس(نامہ نگار)رانا شاہد ریاض نائب صدر پی پی پی فرانس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہموجودہ حکومت کی طرف سے 1276ارب خسارے کے بجٹ میں عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں ۔ اربوں روپے کے خسارے کو پورا کرنے کیلئے مزید منی بجٹ آئیں گے جس سے عوام کا جینا دوبھر ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں150ارب کے ٹیکسوں سے مہنگائی کا طوفان برپا ہوگا ۔سیمنٹ مہنگا ہونے سے غریب کیلئے مکان کی تعمیر بھی مشکل ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ بجٹ دھوکہ ہے اصل منی بجٹ بعد میں آئیں گے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں زراعت و صنعت کی طرح عوام کو بھی بھر پور ریلیف دیا جانا چاہیے تھا لیکن عوام کو خالی لالی پاپ پر ٹرخا دیا گیا ہے