پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے رہنما رانا شاہد ریاض المعروف ویمبلے بازار والے نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مخدوم امین فہیم کی وفات پارٹی کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے اور ان کی اور ان کے خاندان کی پارٹی اور پاکستان کے لیے دی ہوئی قربانیوں کو ہرگز نہیں نہیں بھلایا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ایک وفادار اور جانثار ساتھی تھے۔انہوں نے ہر مشکل وقت میں پارٹی کو سہارا دیا۔وہ مدبر اور وضع دار سیاستدان تھے۔ان کی وفات سے ایک خلا پیدا ہوگیا ہے۔جسے مدتوں تک پُرنہیں کیا جاسکے گا۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے۔اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔