ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )تحصیل ایجوکیٹرز ننکانہ صاحب رانا طارق محمود جدید طریقہ تدریس اپنا کر اساتذہ کم وقت میں بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں ،معیار تعلیم بلند کرنے کے لئے نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا بہت ضروری ہے ،اساتذہ کی عملی تربیت پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام اساتذہ کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ کے آخری روز گورنمنٹ گورونانک ہائی سکول ننکانہ صاحب، گورنمنٹ اقبال ماڈل ہائی سکول بچیکی اورگورنمنٹ ہائی سکول بچیکی سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں تربیتی مراکز کے دورے کے دوران اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ معلمی پیغمبرانہ پیشہ ہے ،اساتذہ اپنے طلباء کو ایمانداری کے ساتھ بہترین طریقے سے پڑھا کر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔ جدید طریقہ تدریس موجودہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ،جدید طریقہ تدریس اپنا کر اساتذہ کم وقت میں بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کی اس تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا مقصد اساتذہ کو جدید طریقہ تدریس سے روشناس کروانا ہے تاکہ وہ جدید طریقہ تدریس اپنا کر بہتر سے بہتر نتائج حاصل کر سکیں ،اس موقع سی ٹی ایس سی ہیڈ ظفر اقبال وٹو ،محمد صادق، ڈسٹرکٹ ٹیچر ایجوکیٹرزکاشف رضا،حافظ راشد محمود ،رنا محد اشرف عاصم ،حافظ محمد ،محمد بلا ل غوری اور دیگر بھی موجود تھے۔