ممبئی (یس ڈیسک) بالی ووڈ کی موسٹ فیورٹ جوڑی کو پھر ایک ساتھ دیکھنے کے لیے شائقین کو مزید ایک سال کا انتظار کرنا ہوگا۔ دپیکا اور رنبیر کی فلم تماشا تاخیر کا شکار ہوگئی۔ یہ جوانی ہے دیوانی کے رنبیر کپور اور دپیکا پڈکون ایک بار پھر شائقین کے دلوں کی دھڑکن بڑھانے کو تیار ہیں۔
محبت کی منفرد کہانی پر مبنی فلم تماشا کی موسیقی اے آر رحمن دیں گے۔ بالی ووڈ ہدایتکار امیتاز علی کی یہ فلم آئندہ سال ریلیز ہوگی۔ تاخیر کی وجہ رنبیر اور دپیکا کی دیگر فلموں کی شوٹنگ میں مصروفیت بتائی گئی ہے۔ رائے، جگا جاسوس، بمبئے ویلوٹ رنبیر کپور کی اس سال ریلیز ہونے والی فلمیں ہیں۔