ممبئی (جیوڈیسک) بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان منعقدہ ورلڈ کپ کوارٹر فائنل کے موقع پر بالی ووڈ اداکار رنبیرکپور بھی ٹی وی کمنٹیٹر بن گئے۔
انھوں نے ممبئی میں قائم کمنٹری اسٹوڈیو میں سابق پاکستانی پیسر شعیب اختر کے ہمراہ میچ پر تبصرہ کیا۔
اس موقع پر ان کی آنے والی فلم ’بمبئی ویلویٹ‘ کا ٹریلربھی پہلی بار نشر کیا گیا۔
رنبیر نے انکشاف کیا کہ ساتھی اداکارہ انوشکا شرما اچھی کرکٹر بھی ہیں، اس موقع پر شعیب اختر نے کہا کہ وہ بھی رنبیر کے پرستار ہیں۔