ڈیرہ غازی خان: تونسہ شریف کے علاقے علی شاہ میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے۔
Rangers actions in Dera Ghazi Khan, 3 terrorists killed
ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف کے علاقے علی شاہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کی۔ رینجرز اہلکاروں کو دیکھ کر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان ڈیرہ غازی خان پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے تینوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان کے قبضے سے خود کش جیکٹ، وائرلیس سیٹس، راکٹ لانچر اور ڈیٹونیٹرز سمیت دیگر اقسام کا اسلحہ برآمد ہوا ہے، لاشوں کو شناخت کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔