وفاق کی قانونی ٹیم نے سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کیلئے آئینی تجاویز تیار کر لیں، سندھ اسمبلی سے منظوری نہ ہونے پر وفاق ان تجاویز پر عمل کرے گا۔
اسلام آباد: (یس اُردو) سندھ میں رینجرز کے قیام اور اختیارات میں توسیع کیلئے وفاق کی قانونی ٹیم نے مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے اس حوالے سے آئینی اور قانونی تجاویز بھی تیار کر لی ہیں، سندھ اسمبلی سے منظوری نہ ملنے کی صورت میں وفاق ان تجاویز پر عمل کرے گا۔ تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت وفاق کے پاس رینجرز کی تعیناتی اور اختیارات میں توسیع کا اختیار موجود ہے۔ وفاق کی جانب سے آرٹیکل ایک سو اڑتالیس، ایک سو انچاس، انسداد دہشتگردی ایکٹ اور گورنر راج کے آپشن بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔