کراچی ……صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز نے بات مان لی ہے ،رینجرزکو صوبائی حکومت کے زیر ہدایت کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
صوبائی وزیر خزانہ کا کہناتھا کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ فروری میں طے ہوجائے گا ۔
ان کا مزید کہناتھا کہ دسمبر کے بعد سے سہولت کاروں کو نہیں،فورسز نے صرف دہشت گردوں کو حراست میں لیا، جن کی تعداد 10 ہے۔