گرمی کی شدت کے پیش نظر رینجرز نے کراچی سمیت پورے سندھ میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کر دیئے ۔
Rangers heatstroke centers established in all over the Sindh
ڈی جی رینجرز کی ہدایت پر اندرون سندھ تمام سیکٹرز اور ونگزز کی جانب سے سکھر، نواب شاہ، سردار گڑھ، میر پور ماتھیلو، گھوٹکی، سانگھڑ، شہداد پور، تھر کے دور افتاد گاؤں، جام شورو، مٹھی، حیدرآباد کے گرد و نواح میں کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ ان کیمپوں میں رینجرز کے ڈاکٹرزکی ٹیم اور میڈیکل عملہ موجود ہے۔ کیمپوں میں فوری طبی امداد کے سامان کے ساتھ ساتھ ایئر کولر، ٹھنڈ پانی، ادویات، ایمبولینس، واٹر ٹینکس کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔