سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہار الحسن نے رینجرز کو اختیارات دے کر صوبہ بھر میں آپریشن کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت چاہتی ہے رینجرز ان کے لوگوں کے خلاف کارروائی نہ کرے۔

Rangers ko ikhtayaraat de ker sindh bhar me operation kia jaye izhar-ul-hassan
انہوں نے اسمبلی آمد پر میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کے اختیارات کا معاملہ مستقل بنیادوں پرحل ہوناچاہیے،جرائم پیشہ افراد کارروائیاں کرکے اندرون سندھ بھاگ جاتے ہیں ۔ آپریشن کے معاملے پر ہمارے تحفظات بدستور قائم ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جسے بھی گرفتار کیاجائے،قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیاجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ جیلوں میں سیاسی قیدیوں کی ہلاکتوں پر تشویش ہے، کراچی میں مستقل امن کیلئے پولیس کا کردار اہم ہے،پولیس کو سیاسی اثر سے پاک کیا جائے۔








