عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن چھپانے کیلئے رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہیں دی جا رہی۔ نواز شریف اور پرویز مشرف کا بھائی کسی اور کا بھائی نہیں ہو سکتا۔
شانگلا: (یس اُردو) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی حمایت کر دی۔ شانگلا میں دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اگر پولیس ٹھیک ہوتی تو رینجرز کو آنا ہی نہ پڑتا۔ کرپشن چھپانے کیلئے رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہیں دی جا رہی۔ کراچی کی پولیس تباہ ہو گئی۔ رینجرز کے بغیر کیسے امن آئے گا؟۔
بعد ازاں شانگلا میں جلسہ سے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ تبدیلی بلدیاتی نظام کے تحت آ سکتی ہے۔ تحریک انصاف کی وجہ سے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی پر دباؤ بڑھا۔ انہوں نے کہا حکمران بتائیں کہ ان کے اثاثے کتنے ہیں؟۔ عوام کا پیسہ چوری ہو کر باہر جا رہا ہے۔ نواز شریف اور پرویز مشرف کا بھائی کسی اور کا بھائی نہیں ہو سکتا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ایک تعلیمی نصاب لے کر آ رہے ہیں تا کہ غریبوں کہ بچے آگے آ سکیں۔