کراچی……گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے کردیا۔
اس سے قبل لیاری گینگ وار کے گرفتار سرغنہ عزیر بلوچ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج کے سامنے پیش کیا گیا۔ عزیر بلوچ کو آج کراچی کے مضافاتی علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا،عزیر بلوچ کے سر کی قیمت بیس لاکھ روپے مقرر تھی۔ عدالت نے عذیر بلوچ سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنانے کی اجازت بھی دے دی۔عزیربلوچ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج جسٹس فاروق شاہ کے روبرو پیش کیا گیا۔اس موقع پر سندھ ہائی کورٹ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق عزیر بلوچ کو کراچی میں داخل ہوتے وقت گرفتار کیا گیا۔